"NNC" (space) message & send to 7575

مودی کا جادو چل گیا

بھارت کے عام انتخابات 2019ء سترہویں لوک سبھا تشکیل دینے کے لیے 11 اپریل تا 19 مئی 2019ء سات مراحل میں مکمل ہوئے۔ ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو ہوئی، اسی دن نتائج کا اعلان بھی ہو ا۔ ووٹروں کی کل تعداد تقریباً 900 ملین کے قریب ہے۔ووٹرزنے 7 مراحل میں حق رائے دہی استعمال کیا۔67 فیصد رائے دہندگان ووٹ دینے میں کامیاب رہے،یہ بھارتی انتخابات کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹرن آوٹ رہا ۔ خواتین کی شرکت کے لحاظ سے بھی انتخابات تاریخ سازقرار دیے جا رہے ہیں۔ لوک سبھا میں رسمی طور پر حزب اختلاف کا درجہ حاصل کرنے کے لیے کسی بھی جماعت کو کم از کم دس فیصد نشستوںپر جیتنا ضروری ہے۔ نریندر مودی نے اپنی فتح کا اعلان کیا، وہیں راہل گاندھی نے بھی شکست تسلیم کرلی۔
مودی کاجادو دوبارہ کام کر گیا ،سترہویں لوک سبھا انتخابات میں 350 نشستوں کی فتح کا پیغام، جہاں کانگریس صرف 52 اور اس کے سربراہ راہول گاندھی کوان کے خاندانی میدان میں شکست دی گئی ‘ مودی کی برتری اورمقبولیت کو واضح کررہی ہے۔ مودی کی پارٹی نے 2014ء کی نسبت اس بار کئی گنا زیادہ ووٹ حاصل کیے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ان کے پروگراموں اور پالیسیوں کو ملک کے ناراض سیاسی اشرافیہ کی طرف سے پسند نہیں کیا گیا مگرعوام میں کافی حد تک پذیرائی ملی ،کانگریس عملی طور پر چار ریاستوں میںکمزور دکھائی دی۔ان ریاستوں میں زیادہ جشن منایا جارہا ہے۔ بی جے پی نے تمام غیر روایتی علاقوں جیسا کہ جنوب، مشرقی اور شمال مشرقی علاقوں کی طرف سے بڑی تعداد میں ووٹ حاصل کیے۔مودی نے اس بات کو یقینی بنایا کہ بی جے پی نے ملک میں ایس سی، ایس ٹی، اقلیت، دیہی اور سب سے زیادہ پسماندہ حاکمیت والے حلقوں کی اکثریت حاصل کی۔کانگریس کے بڑے برج جیسے جیوتری دتا ،ڈجویجیا سنگھ، اشوک چاوان، ملند دیورا اور سوشولکر شندے راستے میں ہی گر گئے ۔مودی کے سب سے زیادہ اہم ٹی ڈی پی، ایس پی، بی ایس ایس اور یہاں تک کہ ٹی ایم سی کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، جبکہ اندھرا میں بی جے پی، ٹی آر ایس اور وائے ایس آر پی سی کو مودی کے قریب اور اہم سمجھا جاتا ہے۔ ووٹر نے مودی اور ان کی پالیسیوں کوسراہتے ہوئے بڑے پیمانے ووٹ دیے۔موجودہ الیکشن نے کانگریس پارٹی اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی حیثیت بھی واضح کی۔
راجستھان، گجرات اور دیگر ہندی ریاستوں میں گزشتہ 100فیصدووٹرزکی شرح کو برقرار رکھتے ہوئے مودی نے ثابت کیا ہے کہ بھارتی سیاست کے تخلیقی مباحثے کے طور پر اس کے کردار کو ملک کے لوگوں نے کس قدرپسند کیا۔مودی نے 2014ء کے مقابلے میں زیادہ نشستیں حاصل کیں ۔مودی کی دوسری مدت کے لیے کئی وجوہ موجود تھیں۔انتخابات سے قبل سروے میں سب سے اہم حقیقت سامنے آئی ،ہر جگہ ووٹر سے کئی سوالات پوچھے گئے،مودی کون ہے؟اس نے ملک کے لیے کیا خدمات سرانجام دیں؟ اپوزیشن نے دعوی کیا کہ وہ مودی کو سب سے پہلے بلاک کریں گے ،سات مرحلے کے انتخابات میں کسی بھی وقت بازی پلٹ سکتی تھی۔کانگریس کی انتخابی مہم اور حکمت عملی الجھن کا شکار رہی ۔اس کے برعکس بی جے پی نے اعتماد اور اچھی طرح سے تیار ی جاری رکھی۔مودی حکومت کی کامیابیوں کو نمایاں کرنے کے ساتھ پرکشش آڈیو بصری گانوں، نغموں سمیت مختلف قسم کا شوشا اور پروپیگنڈاکے مواد سے تشہیرکی گئی ۔نعروں جیسے ''آپ ووٹ ڈالنے سے پہلے سوچیں،مودی کے پانچ سالوں کے مقابلے میں کانگریس کے 55 سال،مودی کے ناممکن ممکن ہوسکتے ہیں اورمودی حکومت نے کامیاب معاشرے کو تشکیل دیا۔ صنعت، بنیادی، ڈھانچے، فنانس، ایس ایم ای، معیشت، وغیرہ کے شعبے میں کامیابیاںسمیٹیں‘‘ جیسے بیانات سر فہرست ہیں۔
نریندر مودی نے کئی انٹرویو دیے جہا ں انہوں نے کامیابی حاصل کی، اپنی پالیسیوں اور سیاست کے بارے میں تمام اہم سوالات کا جواب دیا۔اس طرح وہ سروے کی بحث پر قابو پانے میں کامیاب رہے ۔مودی پر مکمل طور پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے حزب اختلاف نے مودی کی شخصیت کو ہی موضوع بحث بنائے رکھا۔پوری مہم میں مودی واحد عنصر تھا۔کبھی چوکیدار چور ہے تو کبھی رافیل طیاروں کی کرپشن ہی سننے کو ملی جبکہ بی جے پی نے اقتصادی طاقت کے طور پر بھارت کی حیثیت اور ہندوستانی ووٹرز کو فروغ دیا۔مودی 21 ویں صدی کی چیلنجوں کے جواب کے طور پر سامنے آئے۔کانگریس نے رواں ماہ کے آغاز میں الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا اور وزیر اعظم مودی کی تقسیم کاری‘تقریر کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست کی۔مودی نے1 اپریل کو مہاراشٹر کے وردھا میں ایک ریلی کو خطاب کرتے ہوئے مبینہ طور پر کہا تھا کہ حزب مخالف جماعت لوک سبھا کی ان سیٹوں سے اپنے رہنماؤں کو کھڑا کرنے سے ڈرتی ہے جہاں اکثریت کا تسلط ہے۔انہوں نے مذکورہ تبصرہ کانگریس صدر راہل گاندھی کی کیرل کے وائناڈ سے دوسری سیٹ کے طور پر انتخاب لڑنے کے فیصلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاتھا۔ راہل گاندھی اتر پردیش کے امیٹھی سے بھی انتخاب لڑ رہے تھے۔مودی نے مبینہ طور پر کہا تھاکہ کانگریس نے ہندوؤں کی بے عزتی کی ہے اور ملک کے لوگوں نے پارٹی کو انتخابات میں سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔پارٹی کے رہنما اب ان لوک سبھا سیٹوں سے انتخاب لڑنے سے ڈر رہے ہیں ،جہاں اکثریت (ہندو) آبادی کا تسلط ہے۔ اسی وجہ سے وہ ایسے مقامات پر پناہ لینے کے لئے مجبور ہیں جہاں اکثریت اقلیت ہیں۔کانگریس نے الزام لگایا تھا کہ مودی کا گاندھی کے خلاف تبصرہ نفرت پیدا کرنے والی تقسیم کاری ہے۔ الغرض مودی ایک منصوبے کے تحت اپنی مہم چلاتے رہے اور اس میں کامیاب رہے جبکہ کانگریس کی انتخابی مہم کا محور فرد واحد رہا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں