عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 3ڈالر اضافہ ریکارڈ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 3ڈالر اضافہ ریکارڈ

2016میں قیمت توقعات سے کم اور 37ڈالر فی بیرل رہنے کا امکان پاکستان کو تیل کی کم قیمتوں کا فائدہ اٹھانا چاہیے ، عالمی بینک کا مشورہ

کراچی (کامرس ڈیسک )عالمی منڈی میں ایک دن میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔امریکی خام تیل کی قیمت 29 ڈالر 44 سینٹس فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ برنٹ خام تیل کی قیمت 33 ڈالر 36 سینٹس فی بیرل ہو گئی۔ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ سال 2016 میں خام تیل کی قیمتیں توقعات سے کم اور 37 ڈالر کے قریب رہنے کا امکان ہے اس لیے پاکستان کو تیل کی کم قیمتوں کا فائدہ اٹھانا چا ہیے ۔واضح رہے کہ 2015 میں خام تیل کی قیمت 47 فیصد اور 2016 میں 27 فیصد گر گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں