کپاس کی بھی امدادی قیمت مقررکی جائے ، کاٹن جنرز

 کپاس کی بھی امدادی قیمت مقررکی جائے ، کاٹن جنرز

کسانوں کو سبزیوں اور چارے کی فصل کی طرف جانا انڈسٹری کیلئے نقصان دہ ہے ٹاسک فورس بناکرآئندہ کی فصل کے بارے میں عملی اقدامات اٹھائے جائیں

ملتان(اے پی پی)پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے )کے چیئرمین شہزادعلی خان نے کہاہے کہشعبہ زراعت کی پرائیویٹ کمپنیاں بہترکام کررہی ہیں ۔اے پی پی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کسان کپاس کے بجائے سبزیوں اورچارے کی فصل کی طرف ،‘‘سوئچ اوور’’کررہے ہیں جوہماری انڈسٹری اور معیشت کیلئے سخت نقصان دہ ہے ۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ گندم کی طرح کپاس کی بھی امدادی قیمت مقررکرے اورتمام ا سٹیک ہولڈرز کااجلاس بلاکروزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں ایک ٹاسک فورس بناکرآئندہ کپاس کی فصل کے بارے میں ابھی سے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں