ترک کمپنی لاہور میں اے ٹیکسی سروس شروع کرے گی

ترک کمپنی لاہور میں اے ٹیکسی سروس شروع کرے گی

شہری گھر بیٹھ کر استعمال کر سکتے ہیں،24گھنٹے فراہمی، ہیلپ لائن، 15اسٹینڈز میٹر تک رسائی کی وجہ سے ریٹ کے مطابق شہری خود کرائے کا حساب لگا سکیں گے

کراچی (دنیا نیوز) ترک کمپنی البیراک لاہور میں منفرد اے ٹیکسی سروس شروع کرے گی،لاہور کے رہائشی منفرد اے ٹیکسی سروس میں اینڈرائیوڈ فون ایپ بھی استعمال کی جارہی ہے ۔ علاوہ ازیں میٹر تک رسائی کی وجہ سے متعین کردہ ریٹ کے مطابق شہری خود کرائے کا حساب لگا سکیں گے ۔اے ٹیکسی سروس میں دوران سفر جی پی ایس سسٹم کی مدد سے سفر کی درست سمت کا تعین بھی کیا جاسکے گا، 24 گھنٹے سروس کی فراہمی کیلئے ہیلپ لائن اور شہر کے 15اہم مقامات پر ٹیکسی اسٹینڈز کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا ۔ابتدائی طور پر یہ سروس 100 ٹیکسی کاروں پر مشتمل ہو گی ، تمام مسافروں کو طے شدہ چارجز کے مطابق 100 روپے ادا کرنا ہوں گے ، چوبیس گھنٹے دستیاب اس سروس کو شہری پہلے سے بک کروا سکتے ہیں ۔ لاہور میں اس سروس کا باقاعدہ آغازمنگل 16 فروری 2016 سے کیا جائے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں