پاک قطر تکافل کی ایزی تکافل پلان کی آن لائن سبسکرپشن متعارف
پاک قطر فیملی تکافل نے اپنے ایزی تکافل پلان کی آن لائن سبسکرپشن متعارف کرادی ہے
کراچی(کامرس ڈیسک) پاک قطر فیملی تکافل نے اپنے ایزی تکافل پلان کی آن لائن سبسکرپشن متعارف کرادی ہے ۔ اب صارفین پاک قطر فیملی تکافل کی ویب سائٹ کے ذریعے ایزی تکافل پلان کی سبسکرپشن کرسکتے ہیں۔ پاک قطر فیملی تکافل انڈسٹری میں یہ منفرد سروس متعارف کرانے والی پہلی کمپنی ہے ۔ آن لائن سبسکرپشن سروس پاک قطر فیملی تکافل کے وژن تکافل کے ذریعے ہر ایک کیلئے مالیاتی تحفظ سے ہم آہنگ ہے ۔ ایزی تکافل پلان حادثہ کی صورت میں صارف اور اس کی فیملی کو نقصان کی صورت میں کیش کی صورت میں بینفٹس فراہم کرتاہے ۔