پاک قطر فیملی تکافل کی تیمرگرہ میں نئی شاخ کا افتتاح

پاک قطر فیملی تکافل کی تیمرگرہ  میں نئی شاخ کا افتتاح

پاک قطر فیملی تکافل نے خیبر پختونخوامیں تیمرگرہ شاخ کا افتتاح کردیا۔ نئی برانچ کا افتتاح ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسرمنہاس نے کیا

کراچی(کامرس ڈیسک)پاک قطر فیملی تکافل نے خیبر پختونخوامیں تیمرگرہ شاخ کا افتتاح کردیا۔ نئی برانچ کا افتتاح ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسرمنہاس نے کیا۔ اس موقع پر کمپنی کی سینئرریجنل ٹیم بھی موجود تھی۔نئی برانچ تیمرگرہ اور ملحقہ علاقوں کے صارفین کوتکافل کی وسیع خدمات فراہم کرے گی۔ اس موقع پر محمد منہاس نے کہاکہ نئی شاخ کا افتتاح کرکے انہیں خوشی ہورہی ہے ۔ انہوں نے پاک قطر کی ریجنل ٹیم کی پاکستان میں تکافل کے فروغ کیلئے کی جانے والی کوششوں اور عزم کو سراہا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں