بنیادی مراکز صحت ای ڈی اوز کے ماتحت کرنے کا فیصلہ

بنیادی مراکز صحت ای ڈی اوز کے ماتحت کرنے کا فیصلہ

ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ نے احکامات جاری کر دئیے ‘فیصل آباد سمیت 14اضلاع میں کل سے تمام بی ایچ یو محکمہ صحت کے تحت کام کریں گے ‘ کارکردگی میں بہتری آئے گی‘ ڈاکٹر نوازش

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) صوبائی حکومت نے پنجاب رورل سپورٹ پروگرام (پی آر ایس پی) کے تحت چلنے والے تمام بی ایچ یو محکمہ صحت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب کی جانب سے جاری ہونیو الے نوٹیفکیشن میں 28 مارچ 2016ء سے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے چودہ اضلاع کے پی آر ایس پی کو ضلعی محکمہ صحت کے حوالے کیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب روڈ میپ پروگرام کے تحت پی آر ایس پی کی کارکردگی سوالیہ نشان بنی ہو ئی تھی ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ رورل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے تحت ضلع بھر میں چلنے والے ( بی ایچ یو) بیسک ہیلتھ یونٹس کو ادویات کی فراہمی محکمہ صحت جبکہ ڈاکٹروں اور عملہ کی تعیناتی ڈی ایم او پی آر ایس پی کے سپرد تھی اور اعلیٰ حکام بی ایچ یو کی کی کارکردگی کی رپورٹ ای ڈی او زہیلتھ سے پوچھی جاتی تھی جس کے باعث دونوں افسران میں نوک جھونک ہوتی رہتی تھی ۔عوام تک علاج معالجہ کی سہولیات بھی متاثر ہو رہی تھی ۔اس کے علاوہ 24/7بی ایچ یو میں چوبیس گھنٹے ڈلیوری کی سہولیت بارے بھی شام کے اوقات میں عملہ کی غیر حاضری کی شکایت بھی عام تھی ۔ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب نے پی آر ایس پی کو فوری طور پر ضلعی محکمہ صحت کے سپرد کرنے کے احکامات جاری کردئیے تاکہ عوام کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔اس سلسلہ میں قائم مقام ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر نواش علی گورایہ کا کہنا تھا کہ ان کو مکمل کنٹرول ملنے سے ضلع بھر کے بی ایچ یو کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں