ڈپٹی کمشنر کی آن لائن فیس بک کچہری ، مسائل سنے

ڈپٹی کمشنر کی آن لائن فیس بک کچہری ، مسائل سنے

کچہری میں 800 سے زائد افراد نے کمنٹس کئے ، بیشتر مسائل حل کرادئیے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد علی نے آن لائن فیس بک کچہری لگا کر شہریوں کے براہ راست کمنٹس پرلائیو سٹریمنگ کے ذریعے جوابات دیئے اورضلعی انتظامیہ کے محکموں کی طرف سے شکایات ومسائل پر پیشرفت اورشہریوں کی طرف سے بعض اشیاء ضروریہ کی اوورچارجنگ کی شکایات پراسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنڑول مجسٹریٹس کو ایکشن لینے کی تاکیدکی۔ایک گھنٹہ جاری رہنے والی فیس بک کچہری میں 800 سے زائد افراد نے کمنٹس کئے اور ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہی بیشتر مسائل کا ازالہ کرادیا۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کے ویکسی نیشن سنٹرکی تعداد میں اضافہ،پارکنگ، تجاوزات، سٹریٹ لائٹس، قبضہ مافیا، روڈز پیچ ورک، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد سمیت ریونیو سے متعلقہ مسائل سنے اور شہریوں کو یقین دلایا کہ ان کے پیش کردہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں