ایپکا کا عید کے روز وزیراعلی ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان

ایپکا کا عید کے روز وزیراعلی ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان

عید کی صبح دس بجے احتجاجی دھرنا کا آغاز ہوگاجس میں پنجاب بھر کے ملازمین شرکت کریں گے :قائدین

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن(ایپکا)نے عیدکے روز وزیراعلیٰ ہاوس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔ مرکزی صدر ایپکا حاجی محمد ارشادچودھری کی قیادت میں عیدالفطر کے روزصبح دس بجے احتجاجی دھرنا کا آغاز ہوگاجس میں پنجاب بھر کے ملازمین شرکت کریں گے ۔آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا)پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری چودھری عبدالعزیزبھٹی، ڈویژنل صدر راناسجاد احمدخاں ،جنرل سیکرٹری مختارحسین بلوچ، سرپرست احمد نوازبلوچ،چیئرمین جاویدانجم ، میاں نصیراحمد اور دیگر ذمہ داران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اس دفعہ عیدگھروں پر نہیں وزیراعلیٰ ہاوس کے سامنے کریں گے ۔ چودھری عبدالعزیزبھٹی نے کہاکہ سرکاری ملازمین حکومت ظالمانہ فیصلوں کو قبول نہیں کریں گے سرکاری ملازموں سے پنجاب حکومت نے وعدے کے باجودتنخواہوں میں 25 فیصد (ڈسپیرٹی الاؤنس )اضافہ نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ حکومتی وعدہ خلافیوں کے خلاف ایپکا عید منانے کی بجائے احتجاجی دھرنادے گی۔ملازمین کا تین سالوں میں کو ریلیف نہ دینے پر پنجاب کی اعلیٰ بیوروکریسی اور بزدار گورنمنٹ کے غیر منصفانہ و غیر مساویانہ رویہ کے اس اقدام پر مجبور ہوئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں