گھر گھر کورونا ویکسین مہم ،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے شہر کادورہ کیا

 گھر گھر کورونا ویکسین مہم ،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے شہر کادورہ کیا

شہریوں سے ویکسین بارے دریافت کیا ،مہم کامیاب بنانے کی ہدایت

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گھر گھر کورونا ویکسین مہم کا آغاز ہوگیا ، محکمہ صحت کی ٹیموں کو زیادہ سے زیادہ شہریوں کو ویکسین لگانے کی ہدایت ۔ڈویژنل کمشنر ثاقب منان اور ڈپٹی کمشنر محمد علی نے جنرل بس سٹینڈ،ڈسپنسری اسلام نگر اور چاندنی چوک کی گلیوں کا دورہ کرکے شہریوں کو ویکسین لگانے کے عمل اور ٹیموں کی موجودگی کو چیک کیا۔ڈویژنل کمشنراور ڈپٹی کمشنر نے جنرل بس سٹینڈ اور ڈسپنسری میں ویکسین لگانے کے انتظامات اور اسلام نگر کی گلیوں میں دروازوں پر دستخط دیکر شہریوں سے ویکسین لگوانے کے بارے میں دریافت کیا اورویکسین نہ لگوانے والوں کو متعلقہ پوائنٹ پر لے جاکر ویکسین لگوائی۔ڈویژنل کمشنرکا کہنا تھا کورونا کی چوتھی لہر کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ویکسی نیشن ضروری ہے ،شہری ویکسین لگوا کر کورونا سے محفوظ رہ سکتے ہیں لہٰذا افواہوں پر کان نہ دھریں۔انہوں نے ٹیموں سے کہا کہ وہ مہم کی سو فیصد کامیابی کے لئے سرتوڑ کوششیں کریں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں