اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے ڈی سلٹنگ ،نکاسی آب کا معائنہ کیا

اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے ڈی سلٹنگ ،نکاسی آب کا معائنہ کیا

ایوب بخاری بھائی والا،ڈھڈی والا اور دیگر علاقوں میں گئے ، کام تیز کرنیکا حکم

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری نے بھائی والا،ڈھڈی والا اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور مختلف مقامات پر واسا کی طرف سے ڈی سلٹنگ اور نکاسی آب کے کام کا معائنہ کیا۔انہوں نے موقع پر موجود واسا افسروں سے کہا وہ تیز رفتاری سے کام مکمل کرائیں تاکہ مون سون کی ممکنہ تیز بارشوں کے باعث شہریوں کو ریلیف مل سکے ۔انہوں نے کہا ڈویژنل کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے نکاسی آب کے کام کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کی سخت ہدایات جاری کررکھی ہیں جس میں معمولی سی بھی تاخیر کی گنجائش نہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں