ضلع بھر میں ویکسی نیشن کیلئے مراکز فعال :ڈپٹی کمشنر

 ضلع بھر میں ویکسی نیشن کیلئے مراکز فعال :ڈپٹی کمشنر

حکومتی اقدامات کی بدولت کورونا کیسز میں بتدریج کمی ،فیاض احمد موہل

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے ضلع بھر میں قائم کورونا ویکسی نیشن سنٹرزپر شہریوں کو ویکسین لگانے کے حوالے سے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز کو تیز رفتار سروسز فراہم کرنے کی تاکید کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا حکومتی اقدامات کی بدولت کورونا کیسز میں بتدریج واضح کمی ہورہی ہے ،لوگوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کیلئے حکومت کی جانب سے مفت فراہم کردہ ویکسین فوری اور ہر صورت لگوانا چاہیے ، ضلع بھر میں کورونا ویکسی نیشن کیلئے مراکز فعال ہیں جہاں پرعوام کیلئے تمام ترسہل سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ڈیوٹی سٹاف سنٹر پرآنیوالے شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں۔اس ضمن میں کسی قسم کی کوئی شکایات موصول نہیں ہونی چاہیے ،اس موقع پر محکمہ صحت کے افسروں نے بتایا ضلع بھر کے ویکسی نیشن مراکز پر جنرل پبلک اورہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے ، انہوں نے سنٹر میں فراہم کی جانے والی یوٹیلیٹی سروسز کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا سنٹرز صبح 8 سے رات 8 بجے تک فعال ہیں۔اب تک مجموعی طور پر202987افراد کو کورونا سے بچا ئوکی ویکسین لگائی جا چکی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں