علوی پارک ، المدنیہ کالونی میں جانوروں کی آلائشیں تاحال اٹھائی نہ جاسکیں

علوی پارک ، المدنیہ کالونی میں جانوروں کی آلائشیں تاحال اٹھائی نہ جاسکیں

اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کی رہائش سے ملحقہ آبادیوں میں صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال افسران بالا کیلئے لمحہ فکریہ ، گندگی و غلاظت کے ڈھیروں سے موذی امراض پھوٹنے کا خدشہ لاحق ہوگیا، سیوریج سسٹم ناکارہ ہو چکا،شہری

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر کی رہائش گاہ سے ملحقہ علوی پارک اور المدنیہ کالونی کی گلیاں بازاروں میں پڑی جانوروں کی آلائشوں سے بدبو و تعفن پھیلنے لگا،رہی سہی کسر خالی پلاٹوں میں پڑے کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں نے نکال دی اہلیان علاقہ کا اسسٹنٹ کمشنر سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ۔ ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کی رہائش گاہ کیساتھ گزرنے والے گندے نالے کی صفائی نہ ہونے پر سیوریج سسٹم ناکارہ ہو چکا ہے رہائش گاہ سے ملحقہ علوی پارک اور المدنیہ کالونی کی گلیاں بازاروں میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں تاحال اٹھائی نہ جا سکیں جس کے باعث بدبو و تعفن پھیل رہا ہے رہی سہی کسر خالی پلاٹوں میں پڑے کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں نے نکال دی ہے مذکورہ آبادیوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ گندگی و غلاظت کے ڈھیروں سے موذی امراض پھوٹنے کا خدشہ لاحق ہو چکا ہے بدبو و تعفن سے فضا آلودہ ہو رہی ہے سانس کے مرض میں مبتلا افراد کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اسسٹنٹ کمشنر کی رہائش سے ملحقہ آبادیوں میں صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال افسران بالا کیلئے لمحہ فکریہ ہے آبادی مکینوں نے اسسٹنٹ کمشنر محمد زبیر،چیف آفیسر عارف وڑائچ ،چیف سنٹری آفیسرسے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ آبادیوں میں پڑے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر اور جانوروں کی آلائشوں کو اٹھایا جائے اور نالے کی صفائی ستھرائی کروا کر سیوریج سسٹم کو مزید بہتر بنایا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں