پی ٹی سی ایل کے ٹاور کا سامان چوری
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)نامعلوم چور پی ٹی سی ایل کے ٹاور سے قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگیا۔
تھانہ منصور آباد کے علاقہ 66 فٹا بازار کے قریب واقع پی ٹی سی ایل کے ٹاور میں دو چور چار دیواری پھلانگ کر داخل ہوئے اور اندر سے ٹاور کی 100 میٹر سے زائد قیمتی تار سمیت دیگر سامان لیکر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔