پبلک سکولوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی ترجیح :سلوت سعید
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنر سلوت سعید کی زیر صدارت ڈویژنل پبلک سکولز کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر نے ڈویژن بھر میں پبلک سکولوں کی انتظامی وتدریسی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈی پی ایس تاندلیانوالہ میں انرولمنٹ میں اضافہ خوش آئند اقدام ہے ۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ کو ڈی پی ایس بوائر وگرلز سیکشن کے باقاعدگی سے وزٹ کرکے امور کو چیک کرنے کی ہدایت کی کمشنر نے جڑانوالہ،کمالیہ ودیگر ڈی پی ایس کی کارکردگی پر بھی بریفنگ لی۔اجلاس میں ڈی پی ایس مین کیمپس کے انتظامی وتدریسی امور پر بھی تبادلہ کیا گیا۔کمشنر نے کہا کہ پبلک سکولوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی ترجیح ہے اس ضمن میں پرنسپلز اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں اور اداروں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔