جعلی اقرار نامہ ، نوسر بازوں نے شہری کو اراضی بیچ ڈالی
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مبینہ طور پر جعلی اقرار نامہ کے ذریعے نوسر بازوں نے شہری کو اراضی فروخت کر ڈالی۔
تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ میں ملزم عامر، عارف اور اشرف نے مبینہ طور پر جعلی اقرار نامہ بنوا کر ظفر اقبال نامی شہری کو اراضی فروخت کرنے کی غرض سے 1 لاکھ روپے بیعانہ بھی وصول کرلیا تاہم شہری کی جانب سے اراضی ریکارڈ سنٹر سے جانچ کے دوران کاغذات بوگس نکلے جس پر پولیس نے ملز موں کے خلاف جعل سازی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔