پارکوں کو حقیقی معنوں میں تفریح گاہ بنانے کیلئے اقدامات

 پارکوں کو حقیقی معنوں میں تفریح گاہ بنانے کیلئے اقدامات

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)جناح پارک چک جھمرہ کی تزئین وبحالی کا کام مکمل کرلیا گیاہے اور پارک کے باہر دلکش بورڈ بھی نصب کرایا گیا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر نے بتایا کہ پارکوں کو حقیقی معنوں میں تفریح گاہ بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور چک جھمرہ کا جناح پارک انہی کوششوں کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز سے کہا کہ وہ پارکوں کی انسپکشن کرکے ان کی حالت زار کو سنواریں اور صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پارکوں میں ہر طرف پودے اور درخت نظر آنے چاہیں جبکہ بچوں کی دلچسپی کے لئے بھی خصوصی اقدامات کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں