ڈلیوری بوائے کو جعلی رسید دکھا کر پیزا چھین لیا

 ڈلیوری بوائے کو جعلی  رسید دکھا کر پیزا چھین لیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مسلح افراد نے ڈلیوری بوائے کو جعلی رسید دکھا کر پیزا چھین لیا۔

تھانہ سٹی سمندری کے علاقہ قاسم روڈ پر اسامہ نامی ملزم نے فاسٹ فوڈ کی دکان سے پیزا منگوایا اور ڈلیوری کے لیے آئے ملازم کو ادائیگی کی جعلی رسیدیں دکھا کر پیزا وصول کرلیا۔ معاملے کا پتہ چلنے پر ملزم سے رقم کا تقاضہ کیا گیا تو وہ سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں