دھاندرہ :منشیات فروشی کا گڑھ ،نوجوان نسل تباہ ہونے لگی

دھاندرہ :منشیات فروشی کا گڑھ ،نوجوان نسل تباہ ہونے لگی

پینسرہ(نمائندہ دنیا)تھانہ ٹھیکریوالا کے نواحی گاوں میں منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ دیدہ دلیری سے ہونے لگا بدنام زمانہ منشیات فروش چوکوں چوراہوں سمیت چائے کے ڈھابوں پر بیٹھے نشہ فروخت کرنے لگے۔۔۔

 بیس لائن ،بوڑھ چوک گورودورہ روڈ کے گردنواح میں منشیات کے عادی افراد چرس افیون و آئس کا دھندہ کرنے میں مصروف ہیں جبکہ ٹھیکریوالا پولیس روک تھام کی بجائے جیبیں گرم کرنے میں مصروف ہے شہریوں نے سی پی او سے نوٹس کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے بچانے کے لئے ملز موں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں