ڈجکوٹ:مارکی میں دن دہاڑے کم سن لڑکوں کی واردات
ڈجکوٹ ( نمائندہ دنیا )مین سمندری روڈ پر نجی مارکی میں دن دہاڑے واردات ، دو کم سن لڑکے مارکی میں داخل ہوئے۔۔۔
اور خاتون سے پرس چھین کر فرار ہو گئے ،نواحی گاوں میلواں کی بارات میں شامل عمران کی والدہ کے ساتھ واردات ہوئی ،پرس میں تین لاکھ روپے نقدی ،سلامیاں اور طلائی زیورات بتائے جاتے ہیں ،کم سن ملز موں کی نوسر بازی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔