سینٹری انسپکٹر میاں عابد کی زیرنگرانی خصوصی صفائی مہم جاری

سینٹری انسپکٹر میاں عابد کی  زیرنگرانی خصوصی صفائی مہم جاری

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈ منسٹریٹر میو نسپل کمیٹی ذیشان لبھا مسیح کی ہدایت پر سینٹری انسپکٹر میاں عابد دستگیر کی زیرنگرانی شہر بھر میں خصوصی صفائی مہم جاری ہے۔۔۔

اور اس سلسلہ میں صفائی کیلئے وارڈز کی سطح پر ایکشن پلان مرتب کیا گیا ہے ، جس کے دوران اس امر کو یقینی بنایا جارہا ہے ،کہ شہر بھر میں معمول کے مطابق ہو نیوالی صفائی کیساتھ ساتھ ان مقامات پر بھی خصوصی صفائی کی جائے ،کہ جو حصے کسی وجہ سے صاف ہو نے سے رہ جاتے ہوں ،اس سلسلہ میں میونسپل کمیٹی کی طرف سے کوڑا کر کٹ پھینکنے کیلئے پوائنٹس مختص کئے گئے ہیں ،جبکہ مختلف مقامات پر کنٹینرز رکھے گئے ہیں ،جبکہ ایک شکایات سیل قائم کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں