پیرمحل:تحصیل ہسپتال کے ڈینٹل، یونٹ میں سہولیات کا فقدان

پیرمحل:تحصیل ہسپتال کے ڈینٹل، یونٹ میں سہولیات کا فقدان

پیرمحل (نمائندہ دنیا )تحصیل ہسپتال پیرمحل میں ڈینٹل یونٹ موجود مگر ہرقسم کے علاج معالجہ کی سہولیات سرے سے نایاب شہری بازار سے مہنگے داموں بازار سے علاج کروانے پر مجبور ہو گئے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
Keyboard Shortcuts
Shortcuts Open/Close/ or ?
Play/PauseSPACE
Increase Volume
Decrease Volume
Seek Forward
Seek Backward
Captions On/Offc
Fullscreen/Exit Fullscreenf
Mute/Unmutem
Decrease Caption Size-
Increase Caption Size+ or =
Seek %0-9
00:00
00:00
00:00
 

پنجاب حکومت کی طرف سے سرکاری ہسپتالوں میں کروڑوں روپے کے فنڈ عوام کو علاج معالجہ کی سہولت کے مختص کیے گئے جس کے تحت ضلع بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں جدیدسہولیات مہیاکی گئیں تحصیل ہسپتال پیرمحل میں خطیر رقم کرکے ڈینٹل یونٹ قائم کرکے لیڈی ڈینٹل سرجن اور اسسٹنٹ کو تعینات کیا گیا جہاں پر سوائے دانت نکلوانے کے ہرقسم کے علاج معالجہ کی فیس مقر رہونے کے باوجود دانتوں کے علاج معالجہ کی سہولیات کا فقدان ہے وزیراعلیٰ پنجاب کا عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے کاوعدہ خواب بن گیاسماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کمشنر فیصل آباد سے مطالبہ کیا کہ فی الفور پیرمحل میں موجود ڈینٹل یونٹ کو فعال کرکے روزانہ ہفتہ وار اور ماہوار رپورٹ کے ذریعے کارکردگی کو چیک کیاجائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں