انعام کا جھانسہ دیکر شہریوں کو لوٹنے والے دو نوسر باز گرفتار
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)انعام کا جھانسہ دیکر شہریوں کو لوٹنے والے دو نوسر باز پکڑے گئے ۔
تھانہ سول لائن کے علاقہ ٹائروں والی مارکیٹ میں سلمان علی اور احسن شہزاد نامی ملزمان جعلی انعامی پرچیوں کے عوض شہریوں کے ساتھ نوسر بازی کرنے میں مگن تھے جہاں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو قابو کرلیا ملز موں سے جعلی انعامی پرچیاں اور دیگر سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔