شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ ،2 ملزم گرفتار
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا دو ملزم دھر لیے گئے ۔
تھانہ صدر کے علاقہ 230 رب میں پولیس نے اہل علاقہ کی شکایت پر کارروائی کی جہاں شادی کی تقریب کے دوران ملزم عطااللہ اور اعجاز جدید اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ کررہے تھے پولیس نے دونوں ملز موں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ مقدمہ درج کرلیا گیا۔