بااثر افراد نے معمولی تلخ کلامی پر شہری کو اغوا کرکے داڑھی مونڈ دی

بااثر افراد نے معمولی تلخ کلامی پر  شہری کو اغوا کرکے داڑھی مونڈ دی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)بااثر افراد نے معمولی تلخ کلامی پر شہری کو اغوا کرکے داڑھی مونڈ دی۔

تھانہ سٹی سمندری کے علاقہ غلہ منڈی میں فیضان نامی شخص کا ارسلان سے جھگڑا ہوا جس پر ملزم نے اپنے دیگر 8 ساتھیوں کے ہمراہ فیضان کو اغواء کرلیا اور نامعلوم مقام پر لیجا کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد داڑھی مونڈ دی بعد ازاں ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتے رہے پولیس نے 5 ملز موں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا دیگر کی تلاش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں