پیشنٹ ویلفیئرسوسائٹی سول ہسپتال کا مفت میڈیکل کیمپ
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی سول ہسپتال کی جانب سے مختلف امراض کے ماہر سینئرڈاکٹرز کے ہمراہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
چک نمبر 56 گ ب جڑانوالہ میں پیشنٹ ویلفیئرسوسائٹی سول ہسپتال کی جانب سے مریضوں کے مفت علاج معالجہ کے لیے میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں شوگر، ہیپاٹائٹس بی اور سی کے فری ٹیسٹ کیے گئے اس کے علاوہ جنرل چیک اپ، گائنی، آرتھو ، سائیکاٹری اور شوگر کے 450 سے زائد مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا جنہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ کیمپ میں پیشنٹ ویلفیرسوسائٹی سول ہسپتال فیصل آباد کے جنرل سیکرٹری مرزا محمد جمیل، ڈاکٹر سہیل افضل، رانا محمد عامر، نعیم بٹ، فنانس سیکرٹری مس اقرا محمود، عبدالرشید، محمد ندیم، ابرار احمد، محمد وقاص اور دیگر ڈاکٹرز نے شرکت کی۔