جڑا نوالہ :سموگ کا خدشہ ،3 بھٹوں کو مسمار کر دیا گیا

 جڑا نوالہ :سموگ کا خدشہ ،3 بھٹوں کو مسمار کر دیا گیا

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رانا صفدر شبیر کی جانب سے سموگ کے ممکنہ خدشے سے نمٹنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔زگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال نہ کر نے پر متعدد بھٹہ جات کو مسمار کر دیا گیا ۔

 اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رانا صفدر شبیر نے ماحولیاتی آلودگی، سموگ کے ممکنہ خدشات سے نمٹنے کے لیے اہم اقدامات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جیسے ہی کوئی رپورٹ ہوتی ہے ہم اس پر فوری ایکشن کرکے ایف آئی آر کا اندراج کر رہے ہیں۔اولڈ ٹیکنا لوجی پر چلنے والے بھٹوں کو نشاندہی کے بعدمحکمہ ماحولیات کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 3بھٹہ جات کو مسمار کر دیا گیا اور دیگر بھٹہ مالکان کو آگاہ کیا گیا کہ وہ جلد از جلد زگ زیگ ٹیکنالوجی پر آئیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں