چنیوٹ:رکشہ ڈرائیوروں کیلئے لائسنس کا حصول آ سان بنا دیا گیا
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر رکشہ ڈرائیوروں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو مزید آسان بنایادیا گیا ہے ۔ سپیشل مہم کے تحت رکشہ ڈرائیوروں کیلئے الگ کاؤنٹر بنادیاگیاہے ۔
رکشہ ڈرائیور ون ونڈو آپریشن کے تحت اپنا رکشہ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں ۔ڈی ایس پی ٹریفک بابر نواز کی زیر نگرانی سپیشل مہم کے تحت رکشہ ڈرائیونگ لائسنس تیار کیے جار ہے ہیں ۔ سابقہ لرنر کو رینیو کروا کر بھی شہریوں کے لائسنس تیار کیے جا رہے ہیں۔ اتوار کا دن رکشہ ڈرائیوروں کے لیے مختص کیا گیا ہے تاکہ ڈرائیور آسانی سے ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکیں ۔ سپیشل مہم کے دوران مستفید ہونے والے رکشہ ڈرائیوروں نے ٹریفک پولیس کے اس اقدام کو خوب سراہا ۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداﷲ احمد کا کہنا تھا شہریوں کے سفر کو محفوظ بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جار ہے ہیں ۔