ٹیکسٹائل مل کے ہیڈ آفس میں آتشزدگی ،قیمتی ریکارڈ جل گیا

ٹیکسٹائل مل کے ہیڈ آفس میں آتشزدگی ،قیمتی ریکارڈ جل گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ٹیکسٹائل مل کے ہیڈ آفس میں آتشزدگی کے باعث قیمتی ریکارڈ جل گیا۔ستارہ ٹاور چوک کے قریب مقامی ٹیکسٹائل مل کے ہیڈ آفس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

 ریسکیو حکام کے مطابق آگ الیکٹرک پینل میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے دوسری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کے باعث کمپنی کا اہم ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا۔ ریسکیو کی 6 فائر ٹینڈرز نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں