سمندری کو ماڈل ویلج بنانے کی سکیم پر عملدرآمد کی منظوری

سمندری کو ماڈل ویلج بنانے کی سکیم پر عملدرآمد کی منظوری

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کی زیرصدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ،ہائی ویز اور سپیشل ایجوکیشن کی تین سکیموں پر عملدرآمدکی منظوری کے امور کا جائزہ لیا گیا۔

کمشنر نے چک نمبر 44 گ ب تحصیل سمندری کو ماڈل ویلج بنانے کی سکیم پر عملدرآمد کی منظوری دی۔کمشنر نے ہائی ویز کے زیراہتمام چک نمبر106 ج ب سے چنیوٹ تک 6.50 کلومیٹر سٹرک کی مرمت وبحالی کی سکیم کا ازسرنو جائزہ لینے کی ہدایت کی جبکہ گورنمنٹ پرائمری سکول برائے سپیشل ایجوکیشن پیرمحل ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تعمیر اور دیگر ضروریات کی فراہمی کی سکیم کو بھی آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی تاکید کی۔کمشنر نے کہا کہ عوامی بہبود کی سکیموں پر عملدرآمد کے لئے تمام تر تقاضے پورے ہونے چا ہئیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں