بجلی کا گھریلو میٹر چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہری کا بجلی کا میٹر چوری کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ رضا آباد کے علاقے نعمت آباد میں سلیمان نامی شہری نے۔۔۔
پولیس کو بتایا کہ رات کی تاریکی میں ملزمان نے مبینہ طور پر اس کے گھر کے باہر نصب بجلی کا میٹر چوری کر لیا ہے، پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔