ٹھیکریوالا:لڑکے سے مبینہ بدفعلی 65 سالہ ملزم گرفتار، مقدمہ درج
ٹھیکریوالا،پینسرہ(نمائندگان دنیا)تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ میں دکاندار کی 15سالہ لڑکے سے مبینہ بدفعلی ،65سالہ ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔
تفصیلات کیمطابق تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ سدھار بائی کے قریب موٹر سائیکلوں کا کام کرنیوالا چک 70 ج۔ب کا رہائشی 15 سالہ (ع)قریبی دکان پر ویلڈنگ کا کام کروانے گیا تو 65 سالہ دکاندار حنیف اسے ورغلاء کر دکان کی پیچھے لے گیا اور مبینہ طور پر بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کرمقدمہ درج کر لیا ہے۔