ٹھیکریوالا پولیس کی کارروائی، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد، ملزم گرفتار
ٹھیکریوالا،پینسرہ((نمائندگان دنیا)پولیس تھانہ ٹھیکریوالا نے بھاری مقدار میںناجائز اسلحہ اورگولیاں برآمدکرکے ملزم گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ٹھیکریوالا میاں واجد حسین نے انچارج چوکی پینسرہ عدنان قیصر بسرا،اے ایس آئی رضوان تنویر اور دیگر اہلکاروں کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر پینسرہ روڈ چک 274 ج ب سرہالہ روڈ قبرستان کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مشکوک شخص محمد طاہر کے بیگ سے سے 12 بور بندوق،2پسٹل،44بور کلاشنکوف، کارتوس اور بڑی تعدداد میں گولیاں برآمد کر لیں ، ملزم کو حوالات میں بند کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔