کرایہ نامہ جمع نہ کروانے پر شہری گرفتار،مقدمہ درج

 کرایہ نامہ جمع نہ کروانے پر  شہری گرفتار،مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کرایہ نامہ جمع نہ کروانے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ رضا آباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں کو چیک کیا اور اس دوران کرائے کے گھر میں رہائش پذیر شہری کو گرفتار کر لیا ۔ جس نے متعلقہ تھانے میں اندراج نہیں کروایا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں