مخالفین کا 2 بہنوں پر بہیمانہ تشدد، زخمی کر دیا

مخالفین کا 2 بہنوں پر بہیمانہ تشدد، زخمی کر دیا

حملہ آور وقوعہ کے بعد فرار ہو گئے ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مخالفین کا2بہنوں پر بہیمانہ تشدد، زخمی کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بٹالہ کالونی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے شہزاد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کی والدہ اورخالہ موجود تھیں کہ اس دوران سابقہ رنجش کی بناء پرمخالفین نے انہیں قابو کرلیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں