ویگن ڈرائیورز کا ایم وی اے پر تشدد، وردی پھاڑ دی گئی

ویگن ڈرائیورز کا ایم وی اے پر تشدد، وردی پھاڑ دی گئی

روٹ پرمٹ اور کرایہ نامہ نہ ہونے پر چالان، تھانہ رجانہ میں مقدمہ درج

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )بغیر روٹ پرمٹ اور کرایہ نامہ چلنے والی مسافر ویگنوں کا چالان کرنے پر ڈرائیورز نے موٹر وہیکل ایگزامینر کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم وی اے زریاب شفقت نے چک نمبر رجانہ سمندری روڈ پر پھلورہ اڈا کے قریب ناکہ بندی کے دوران سمندری سے رجانہ اور رجانہ سے سمندری آنے جانے والی ویگنوں کو چیک کیا۔چیکنگ کے دوران مطلوبہ روٹ پرمٹ، کرایہ نامہ اور دیگر دستاویزات موجود نہ ہونے پر دونوں گاڑیوں کے چالان کیے گئے ، جس پر ڈرائیور شوکت اور آصف مشتعل ہو گئے اور اپنے دیگر ساتھیوں کو موقع پر بلا لیا۔ملزمان نے مبینہ طور پر سرکاری گاڑی سے ایم وی اے کو زبردستی نیچے اتارا، تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کی سرکاری وردی پھاڑ دی۔ واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔تھانہ رجانہ پولیس نے ایم وی اے زریاب شفقت کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں