زیرو ٹالرنس پالیسی سے جرائم میں کمی سی پی او کی کار کر دگی کو خراج تحسین

زیرو ٹالرنس پالیسی سے جرائم میں کمی  سی پی او کی کار کر دگی کو خراج تحسین

بلوچنی (نمائندہ دنیا )ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے نفاذ اور مؤثر کارروائیوں کے باعث جرائم کی شرح میں نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔

محمد طاہر حمید فانی، چیئرمین حاجی محمد مدثر حمید فانی،چودھر ی محمد مسعود باٹھ اور محمد احمد طاہر فانی نے سی پی او فیصل آباد تنویر حسین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔سی پی او کی زیرو ٹالرینس پالیسی کے باعث ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، جس سے عوام میں تحفظ کا احساس بڑھا ہے اور پولیس کے نظام پر اعتماد بحال ہوا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں