انتخابات صاف شفاف ہوئے پیپلز پارٹی کو مبارکباد :میاں عبدالمنان
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں سیٹوں کی کمی بیشی کوئی مسئلہ نہیں
پیپلزپارٹی بھی ہماری اتحادی ہے اسے 10مسلم لیگ ن کو 6 اور 2 آزادارکان شامل ہوگئے ہیں اس طرح اب مسلم لیگ ن کے پاس 8 نشستیں ہیں- حکومت سازی کافیصلہ مسلم لیگ ن کی قیادت کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کی مقامی قیادت نے محنت نہیں کی ۔انتخابات صاف شفاف ہوئے ہیں ہم پیپلز پارٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔