پینسرہ روڈ نیو سٹی کالونی سے ایک شخص کی نعش برآ مد
گو جرہ ( نما ئندہ دُنیا )پینسرہ روڈ نیو سٹی کالونی سے ایک شخص کی نعش برآ مد ۔
سٹی پولیس گوجرہ کو اطلا ع ملی کہ پینسرہ روڈ محلہ نیو سٹی میں ایک خا لی مکا ن میں 35 سا لہ شخص کی گلی سڑی ہوئی نعش پڑی ہوئی ہے جس پر سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لے کر ضروری کا رروائی کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردی اور اسکی شنا خت کیلئے علا قہ میں اعلا نات کروائے جا رہے ہیں تا حا ل نعش کی شنا خت نہیں ہو سکی ہے ۔