اسلام و وطن عزیز کیخلاف ہر سازش کا مقابلہ کرینگے ڈاکٹر احمد علی سراج، شبیر عثمانی

 اسلام و وطن عزیز کیخلاف  ہر سازش کا مقابلہ کرینگے  ڈاکٹر احمد علی سراج، شبیر عثمانی

چناب نگر(نامہ نگار)انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ ورلڈ کے سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج،نائب امیر مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے بیان میں کہا ہے کہ اسلام و وطن عزیز پاکستان کے خلاف ہر محاذ پر ہر سازش کا مقابلہ کریں گے ،

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے عالمی سطح پر قانون سازی کی ضرورت ہے ،توہین رسالت دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے ،چناب نگر میں انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیر اہتمام 39ویں سالانہ انٹر نیشنل ختم نبوت کانفرنس حسب سابق7ستمبرکو امسال بھی مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت میں منعقد ہو گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں