منشیات کیسز کی معیاری تفتیش کیلئے پولیس اہلکاروں کی تربیت
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایت پر پولیس لائنز میں تفتیشی افسران کی پیشہ ورانہ استعداد کار بڑھانے کے لیے تربیتی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔
ڈی ایس پی انویسٹی گیشن آصف علی شاہ اور پبلک پراسیکیوٹرز نے منشیات کے مقدمات میں شواہد کے حصول، چین آف کسٹڈی، جائے وقوعہ کے تحفظ اور فرانزک شواہد کی قانونی اہمیت پر بریفنگ دی۔ڈی ایس پی نے کہا کہ منشیات فروش عناصر نوجوان نسل کے مستقبل کے لیے خطرہ ہیں، ان کے خلاف مؤثر کارروائی ناگزیر ہے ۔