سدھار میں چکی کے تالے توڑ کر 60 ہزار نقدی اور آٹا چوری

سدھار میں چکی کے تالے توڑ کر  60 ہزار نقدی اور آٹا چوری

پینسرہ (نمائندہ دنیا ) سدھار میں نامعلوم چور چکی کے تالے توڑ کر 60 ہزار روپے نقدی اور دو توڑے آٹا چوری کرکے فرار ہوگئے ۔

قبرستان روڈ، چک نمبر 67 ج ب سدھار میں واقع المکہ چکی پر رات گئے نامعلوم ملز موں نے دھاوا بول دیا۔ چور دکان کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوئے اور وہاں موجود 60 ہزار روپے نقدی سمیت دو توڑے آٹا لے کر فرار ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے ، جس میں مبینہ ملزمان کو دکان کے تالے توڑتے اور سامان لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں