مغل ویلفیئر ٹرسٹ کی رجسٹریشن مکمل جلد میڈیکل سنٹر کی تعمیر کا آغاز کیا جائیگا

مغل ویلفیئر ٹرسٹ کی رجسٹریشن مکمل  جلد میڈیکل سنٹر کی تعمیر کا آغاز کیا جائیگا

چک جھمرہ (نامہ نگار)مغل ویلفیئر ٹرسٹ کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو گیا، جس پر مغل برادری کے رہنماؤں اور اراکین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تمام ممبران، مجلس شوریٰ اور بزرگ رہنماؤں کو مبارکباد پیش کی۔

ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ڈاکٹر اسد معظم چغتائی نے کہا کہ جلد ہی تمام ممبران کی مشاورت سے ویلفیئر ٹرسٹ کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا اور تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت اور مستحق افراد کو طبی سہولیات فراہم کرنا ہے ۔اس موقع پر صدر مرزا محمد منیر ہمایوں نے کہا کہ نئے ممبران کی شمولیت سے تنظیم مزید مضبوط ہوئی ہے اور مزید افراد بھی ادارے میں شامل ہو رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں