معمولی تنازع پر دو افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی
گو جرہ ( نما ئندہ دُنیا)معمولی تنازع پر دو افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو شدید زخمی کردیا ۔ محلہ نظیر پارک کے محمد نواز اور محمد آصف وغیرہ میں لڑائی جھگڑا ہو گیا
جس پر آ صف وغیرہ نے فائرنگ کرکے محمد نواز کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہو گئے شدید زخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کواٹرز ہسپتا ل منتقل کیا گیا ہے جہا ں پر اسکی حالت نازک بیا ن کی جا تی ہے اطلا ع ملنے پر سٹی پولیس گوجرہ نے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے ۔