کرایہ نامہ جمع نہ کروانے والے شہری کو گرفتار کرلیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کرایہ نامہ جمع نہ کروانے والے شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ رضا آباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران کرائے کے گھر میں رہائش پذیر شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔ جس کی جانب سے متعلقہ تھانے میں اندراج نہ کروایا گیا تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔