رکشے میں سفر کرنے والا شہری جیب تراشوں کا شکار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)رکشے میں سفر کرنے والا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں انوار نامی شہری رکشے میں سفر کر رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم جیب تراشوں نے اس کی جیب میں سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔