محرم الحرام ،واسا کو جلوسوں کے راستے کلیئر رکھنے کا حکم

 محرم الحرام ،واسا کو جلوسوں کے راستے کلیئر رکھنے کا حکم

شہریوں کو نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے : ثاقب رضا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے محرم الحرام کے دوران تمام جلوسوں اور مجالس کے راستوں کو کلیئر رکھنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔انہوں نے ہدایت کی ہے کہ آٹھوں بازاروں اور مرکزی امام بارگاہ کے اطراف سیوریج لائنوں اور سڑک کنارے نالوں کی صفائی کا کام بغیر رکے جاری رکھا جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ جلوسوں اور مجالس کے راستوں پر کہیں بھی پانی جمع نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی کوئی مین ہول یا نالے کا ڈھکن غائب رہنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران شہریوں کو نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ، جس کے لیے مکمل منصوبہ بندی کر لی گئی ہے ۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ یکم محرم سے قبل تمام اہم بازاروں اور امام بارگاہوں کے اطراف سیوریج لائنوں کی مکمل صفائی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔ تمام افسران کو اپنے اپنے روٹس کا خود معائنہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔منیجنگ ڈائریکٹر نے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر آپریشنز اینڈ مینٹیننس فرحان لطیف کو مسلسل نگرانی کی ذمہ داری بھی سونپی ہے تاکہ تمام کام بروقت مکمل ہو سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں