یونیورسٹی آف کمالیہ کے اشتراک سے کانفرنس کل ہو گی

یونیورسٹی آف کمالیہ کے اشتراک سے کانفرنس کل ہو گی

کانفرنس میں 300 سے زائد ملکی و غیر ملکی ماہرین، پالیسی ساز، محققین شریک ہو نگے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)یونیورسٹی آف کمالیہ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے اشتراک سے سرینا ہوٹل فیصل آباد میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں 300 سے زائد ملکی و غیر ملکی ماہرین، پالیسی ساز، محققین، صنعت کار اور ترقیاتی اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے ۔ فیصل آباد میں ری سائیکلنگ، سرکلر اکانومی اور پائیدار ترقی کے موضوع پر 10 جون 2026 کو سرینا ہوٹل فیصل آباد میں منعقد ہوگی۔ کانفرنس کا وقت صبح 9:30 بجے سے شام 6:00 بجے تک رکھا گیا ہے ۔ کانفرنس کا مرکزی پیغام Recycle. Reimagine. Rebuild. ہے ، جس کا مقصد فضلے کو محض ضائع شدہ مواد سمجھنے کے بجائے اسے وسائل، جدت اور معاشی مواقع میں تبدیل کرنے کے تصور کو فروغ دینا ہے ۔کانفرنس کے حوالے سے وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر رؤفِ اعظم نے کہا کہ ری سائیکلنگ اور سرکلر اکانومی پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس تحقیق، صنعت اور پالیسی سازوں کے درمیان مؤثر روابط کو فروغ دے کر پاکستان میں ماحول دوست اور پائیدار ترقی کے نئے مواقع پیدا کرے گی۔ یہ بین الاقوامی کانفرنس یونیورسٹی آف کمالیہ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد اور گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں