گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملزم لیپ ٹاپ، موبائلز، نقدی لے گئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملزم لیپ ٹاپ، موبائلز، نقدی اور دیگر سامان لے اڑے ۔
تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقے علوی پارک کے رہائشی ابرار نے پولیس کو بتایا کہ اس کے گھر کا بیرونی دروازہ غلطی سے کھلا رہ گیا۔ جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملز م گھر میں داخل ہوگئے اور الماری سے لیپ ٹاپ، نقدی، موبائل اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے راہ فرار اختیار کرگئے ۔ تاہم پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کر لیا ۔