تیز رفتاری منع کرنے پر ٹریفک کے اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنا دیا
شہری کو روک کر اس کا چالان کیا گیا تو اس نے مزاحمت شروع کر دی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے سے منع کرنے پر ٹریفک کے اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے والے شہری کو روک کر اس کا چالان کیا تو ملزم نے ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ مزاحمت شروع کر دی اور اس دوران دھمکیاں دیتے ہوئے انہیں محکمانہ امور کی انجام دہی سے بھی روک دیا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کے خلاف کا قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔